ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ ،پی ٹی آئی میں لڑائی کی ویڈیو؛ الیکشن کمیسن نے اہم فیصلہ کرلیا

Election Commission takes notice on PP167 firing issue during campaign
کیپشن: Election Commission takes notice
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)لاہور کے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 167میں پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن آمنے سامنے ہونے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا،تشدداور فائرنگ کے واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کے لئےسی سی پی او لاہور کو ہدایات جاری کردیں۔
 لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں تشدد اور فائرنگ کے واقع کیخلاف الیکشن کمیشن نےفوری کاروائی کا فیصلہ کرلیا ۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے سی سی پی او لاہور کو ہدایات جاری کر دیں تشدد اور فائرنگ کے واقعہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پر مرتب کی جائے۔

الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کےخلاف سخت اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ملوث تمام افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائےگی،کارروائی کے دوران کسی بھی فرد کی سیاسی وابستگی کو ملحوظ خاطر نہ لایا جائے گا۔

تمام پولیس حکام کو ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایا ت جاری کی جائیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کو یقینی بنایاجائے۔

دوسری جانب جوہر ٹاؤن میں ن لیگی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا،جوہر ٹاون پولیس نے امین اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا،ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر موقع پر پہنچے تو ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو چکے تھے۔
موقع سے بارہ گولیوں کے خول برآمد کر کے تحقیقات شروع کر دیں،پولیس کی ایف آئی آر میں حقائق چھپانے کی کوشش کی گئی،ایف آئی آر میں زخمیوں کا بھی ذکر نہیں کیا گیا،فائرنگ کرنے والے ملزمان کی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا گیا،پولیس نے دونوں فریقین شبیر گجر اور نذیر چوہان کی بجائے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer