ویڈیو؛ دوران پرواز مسافر طیارے میں آگ لگ گئی

19 Jun, 2022 | 04:38 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)مسافروں طیاروں کے ساتھ حادثات کا پیش آنا معمول بنتا جارہا ہے، پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی ایسے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں جہاں طیارے کسی ناخوشگوار واقعہ کا شکار ہوئے، سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مسافر طیارے کو دوران پرواز آگ لگ گئی۔

تفصیلات کےمطابق مسافر طیارے میں آگ لگنے کا واقعہ بھارت میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پٹنہ ایئر پورٹ کے حکام کاکہناتھا کہ اسپائس جیٹ ایئر لائنز کے ایک طیارے میں پرواز کے دوران آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے طیارے نے ریاست بہار کے شہر پٹنہ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

 اسپائس جیٹ کی پرواز نے پٹنہ ہوائی اڈے سے اڑان بھری لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کے انجن میں آگ لگ گئی، جس پر اسے واپس ہوائی اڈے پر اترنا پڑا۔مسافر طیارے میں 185 لوگ سوار تھے، واقعہ پیش آنے پر تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے میں آگ تکنیکی خرابی کے باعث لگی، تاہم طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی،بھارتی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ حادثہ طیارے سے پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا، پرندہ ٹکرانے کے بعد انجن بند ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں