(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے 20 سے 22 جون تک آندھی کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بارشوں کا سلسلہ پیر سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوگا،20 سے 22 جون کے دوران اسلام آباد، خیبرپختونخوا، چترال ،دیر سوات، مانسہرہ، کوہستان ،ایبٹ آباد، ہری پور میں بیشتر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
صوابی، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ ،لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی ،سرگودھا ،خوشاب ،بھکر ،لیہ، ڈی جی خان، حافظ آباد،فیصل آباد، منڈی بہاؤ الدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، ملتان میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
کشمیر میں بھمبر، کوٹلی، میرپور، پونچھ، باغ، حویلی، ہٹیاں،. مظفر آباد، وادی نیلم میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،گلگت بلتستان کے علاقوں استور، غذر ، گلگت ،دیامر ،ہنزہ اسکردو میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں شیرانی، موسی خیل، کوہلو، بارکھان میں بیشتر مقاماتِ پر تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کہیں کہیں موسلادھار سے شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
21 جون شام یا رات سے 22 جون کے دوران سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکار پور، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، دادو، جامشورو میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،حیدرآباد، کراچی، ڈیرہ بگٹی، جعفر آباد، نصیر آباد، لسبیلہ اور خضدار میں آندھی، تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔