ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس؛ صدر مملکت کا بڑا بیان

Arif Alvi President of Pakistan
کیپشن: Arif Alvi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدرمملکت نےالیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں  کے ووٹنگ کے حق  سے متعلق  بل پر دستخط کیے بغیر اسے واپس کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت عارف علوی نے ای وی ایم،اوپی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا۔ اپنے بیان میں کہا کہ ہم ماضی کو اجازت دی سکتےہیں کہ وہ پاکستان کو پستی کی طرف لے جائے، موجودہ اور مستقبل کی حکومتوں اور پارلیمان کو دو چیزوں کا انتخاب کرنا ہوگا،مسائل کے حل کے لئے نئے سائنسی طریقوں کو بھی بروئے کار لانا چاہیے۔

چاہتا ہوں کہ پاکستان مستقبل میں تیزی سے کامیابی کی طرف بڑھے، ٹیکنالوجی منصفانہ انتخابات کے ہمارے ادھورے خواب کو پورا کر سکتی ہے،ٹیکنالوجی ہمیشہ سے متنازعہ اور چیلنج شدہ انتخابی عمل میں ابہام کم کر سکتی ہے،آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے اپنے دلائل اور خیالات قلم بند کرنا چاہتا ہوں۔

بحیثیت صدر مملکت بل پر دستخط نہ کرنا میرے لیے ذاتی طور پر ایک تکلیف دہ امر ہے،ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ معاملے سے ایک دہائی سے زائد عرصے سے منسلک ہوں،تمام حکومتوں، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں اس معاملے کی پیروی کرتا رہا ہوں۔

ای وی ایم اور او پی معاملے پر ایک دہائی سے زائد عرصے سے منسلک ہوں،ادراک ہے کہ آئین بل پر دستخط نہ کرنے کے باوجود اسے قانون کی شکل دے دے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer