ملک میں کورونا کیسز پھر بڑھنے لگے،مزید 152 مریض سامنے آگئے

19 Jun, 2022 | 02:38 PM

ویب ڈیسک:پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز پھر بڑھنے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں50 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی مرض سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 152 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 107 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 383 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 31 ہزار 982 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 193 زیرِ علاج مریضوں میں سے 55 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 14 لاکھ 98 ہزار 406 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 11 ہزار 663 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 88 لاکھ 43ہزار 137 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں