مرحوم عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ کا اہم ویڈیو بیان

19 Jun, 2022 | 01:45 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)  عدالت نے 9 جون کو انتقال کرنے والے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم کو حکم دیا،دوسری جانب ان کی تیسری اہلیہ دانیہ کی جانب سے ایک پیغام دیا گیا.

تفصیلات کےمطابق سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کا اپنے خلاف عدالت میں درخواست دائر ہونے کے بعد ردعمل سامنے آگیا،دانیہ ملک 'جن کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہےکہ وہ عدت میں ہیں'، کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک خاتون دانیہ کی طرف سے پیغام دے رہی ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ 'دانیہ اس وقت عدت میں ہے اور اس کا کہنا ہے کہ میرے خاوند نے مجھے معاف کردیا تھا، وہ ایک بہت بڑا عالم تھا اور اس نے کہا تھا کہ میری بیوی کے لیے گھر کے دروازے کھلے ہیں، انتقال سے چار روز قبل بھی اس نے کہا تھا کہ میں صلح کرنا چاہتا ہوں'۔

دانیہ نےکہا کہ 'کہاں لکھا ہےکہ خاوند بیوی کو معاف کردے اور اس کے مرنےکے بعد زمانہ بیوی کی گرفتاری کے پیچھے لگ جائے، اب کیسی گرفتاری، ایسا کون سا قانون ہے؟ خاص طور پر میڈیا لوگوں میں نفرت پھیلا رہا ہے'۔باقی سوالوں کے جواب دانیہ عدت کے بعد دے گی۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون بروز جمعرات کو ہوا اور ان کی تدفین 10 جون کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی تھی۔

مزیدخبریں