ایم پی اےشبیر قریشی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا موقف

19 Jun, 2022 | 01:10 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ایم پی اے شبیر قریشی کی گرفتاری پر پارٹی رہنماؤں کا موقف بھی سامنے آگیا،علی زیدی نے کہا شبیر قریشی کی گرفتاری ریاست جبر کی واضح مثال ہے۔

تفصیلات کےمطابق  تحریک انصاف کے ایم پی اے شبیر قریشی کی گرفتاری پر پارٹی رہنما علی زیدی نے کہا کہ شبیر قریشی کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ فجر کی نماز کے لئے جارہے تھے،زرداری ہمیں ڈرانا چاہتا ہے مگر یہ احمقانہ اقدام ہے،امپورٹڈ حکومت عوام میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف ہے، شبیر قریشی پر جعلی مقدمہ کی بنیاد پر گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ شبیر قریشی کی گرفتاری ریاست جبر کی واضح مثال ہے۔

دوسری جانب حکومت پر تنقید کرتے سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر  نے کہا کہ پی پی 167 کے مرکزی دفتر پر حملہ کر کے درجنوں کارکنوں کو زخمی کیا گیا،حکومت نے فاشزم کی نئی روایت شروع کی ہے، بیرونی کٹھ پتلیاں ہم پر مسلط کی گئی ہیں۔

یہ عوام کے ذریعے نہیں بیرونی طاقتوں کے ذریعے آئے ہیں،25تاریخ کے بعد ایک ظلم کا دور چل رہا ہے،عوام ہمارے ساتھ ہے، یہ لوگ ڈرتے ہیں،رانا ثنااللہ نے اپنی شکل دکھا کر لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کی ہے.

سابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے،حملہ بھی ہمارے دفتر پر، لڑائی بھی ہم سے کریں اور پرچہ بھی ہمارے خلاف، حکومت بوکھلائی ہوئی ہے۔

 گورننس ہو تو آپ کے سامنے ہیں،پیٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتیں کہاں سے کہاں چلی گئی،انہیں سمجھ نہیں آرہی، یہ ب20سیٹیں خود بتادیں گی۔

مزیدخبریں