سٹی 42:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں شعبہِ صحت کی بہتری کیلئے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے کہا کہ ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی بین الاقوامی معیار کی سی پی آری ٹریننگ لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہو گی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اس حوالے سے سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز کو فوری اقدامات کی ہدایت ہے۔ جان بچانے والی سی پی آری ٹریننگ کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ ہر شہری کو سی پی آری کی تربیت دینا بھی مہم کا حصہ ہوگا۔
سان صوفی نے کہا کہ آئندہ ہفتے اس ملک گیر مہم کے حوالے سے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شرف نے شعبہ صحت میں میرٹ کی بالادستی، بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور صوبہ پنجاب میں ہسپتالوں کے قیام کو یقینی بنایا۔
وزیرِ اعظم وزراتِ عظمی سنبھالنے کے بعد قومی سطح پر صحت کے شعبے میں اصلاحات کا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں، ملک گیر جان بچانے والی سی پی آری کی تربیت کی مہم اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔