ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جذبہ خیر سگالی، پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

Indian Fishermen
کیپشن: Indian Fishermen
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  حکومتِ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی میں گزشتہ 5 سال سے قید 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔ 

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر واقع ملیر ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی کے سپرنٹنڈنٹ محمد ارشد کے مطابق 20  بھارتی ماہی گیروں کو کورٹ پولیس اور ایدھی فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا , ایدھی فاؤنڈیشن نے ماہی گیروں کو خصوصی بس کےذریعہ لاہور روانہ کر دیا ہے، جیل پولیس کی ٹیم بھی بس میں ماہی گیروں کے ساتھ جائےگی۔

 ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق 20 ماہی گیروں کو لاہور کے واہگہ بارڈر تک پہنچانے کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن ادا کر رہی ہے,  رہائی پانے والے ماہی گیروں میں کانجی، مانو، دانا، جیوا، رمیش، دنیش، دیوسی، میرو، نارائن، بھانرا، لال جی، نان جی، دینیش، ابو، یونس، نثار، عقیل، امین، فرید اور انیس شامل ہیں۔

واضح رہےکہ ان ماہی گیروں کو جون 2018 میں پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر گھسنے اور بلااجازت ماہی گیری کرنے کے الزام میں سرکاری اداروں نے گرفتار کیا تھا۔