شیخ رشید نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا

19 Jun, 2022 | 11:56 AM

سٹی42:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ٹوئٹ ,کہتے ہیں کہ ایک مہینے میں درآمدگی بل سو فیصد بڑھ گیا ہے۔سات بلین ڈالرز کے ریزرو،1 بلین کی ترسیلات اور پانچ سو ملین ایکسپورٹ کم ہوگئی ہیں۔ ڈالر 210 روپے کا ہو گیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید کا مزیدکہنا تھا کہ ایل این جی مہنگی خریدی ہے۔آئی ایم یف کے معاہدے کے لیے امریکہ کے پاؤں پڑ رہے ہیں۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔

امپورٹڈ حکومت کو صرف اپنے کیسز کے ختم کرانے کی فکر ہے غریبوں کی نہیں ہے۔ 9بجے لال حویلی سے اندرونی اور بیرونی سازشوں پر تفصیلی بات کروں گا،حالات جتنے تیزی سے خراب ہورہے ہیں اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے۔

پنجاب میں 20 منحرف اراکین کا الیکشن 1 ووٹ کی اکثریتی حکومت کا فیصلہ کرے گی۔خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی کمان سنبھال لی ہے عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا۔ 



مزیدخبریں