مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر

19 Jun, 2022 | 11:38 AM

سٹی 42:شہریوں کیلئے اچھی خبر،برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزیدکمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق6روپے فی کلو کمی سے گوشت کی سرکاری قیمت 412 روپے کلو مقررکردی گئی۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 276روپے جبکہ پرچون ریٹ 284روپے فی کلو جاری ہے۔

اس کے علاوہ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں دو روہے اضافہ، 182 روپے فی درجن ریٹ برقرارہےجبکہ انڈوں کی پیٹی 5340 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

مزیدخبریں