پی ٹی آئی کےاہم رکن اسمبلی کوپولیس نے گرفتارکرلیا

19 Jun, 2022 | 11:32 AM

سٹی 42:مہنگائی کیخلاف احتجاج ،پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شبیر قریشی صبح فجر کی نماز کے لئے نکلے تھے پولیس  گرفتار کر کے لے گئی۔پولیس نے گرفتاری کے بعد رکن سندھ اسمبلی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی مزمت فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔حلیم عادل شیخ  کا کہنا تھا کہ پولیس اس وقت فستائیت پر اتر آئی ہے۔رات بھر دو پولیس موبائیلیں رکن سندھ اسمبلی کے گھر کے باہر موجود تھی۔ فجر کی نماز کے وقت پولیس نے رکن سندھ اسمبلی کو اٹھا کر لے گئی ہے ۔سندھ میں سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم کر دی گئی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی مارچ کے ڈرامے کرنے والے بلاول زرداری اور اس کی حکومت ہمارے احتجاج کو روکنے کے لئے کارروائیاں کر رہی ہے۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے عوام آج پر امن احتجاج کر رہی ہے ۔شبیر قریشی کی گرفتاری ظاہر کرکے فوری رہا کیا جائے۔

مزیدخبریں