ویب ڈیسک:عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 5.58 ڈالر کم ہوکر 113.1 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 6.83 ڈالرکم ہوکر 109.56 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
واضح رہےکہ اس سے قبل ماہرین کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافےکے پیش نظر ہو رہی ہےکیوں کہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں۔