کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست

19 Jun, 2021 | 11:54 PM

ویب ڈیسک : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی ٹیم بھی پی ایس ایل 6 سے باہر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پی ایس ایل 6 کے ناک آوٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی ہیں۔لاہور قلندرز کی ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنے کی امیدیں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح کے ساتھ جڑیں تھیں ،تاہم کوئٹہ کی شکست نے ان امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔دانش عزیز نے 13 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی جو میچ میں اصل فرق ثابت ہوئی ۔

 ابوظبی میں کھیلے گئے لیگ کے 29ویں میچ میں کراچی کنگز نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔اوپنر بابر اعظم اور شرجیل خان نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 71 رنز کی شراکت قائم کی۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب بابر 23 رنز بنانے کے بعد عبدالناصر کی وکٹ بن گئے۔ابھی کراچی کنگز کی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ مارٹن گپٹل پانچ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تاہم کنگز کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب ایک گیند بعد ہی 45 رنز بنانے والے شرجیل خان بھی چلتے بنے۔نجیب اللہ زدران نے عارش علی کو چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کیے ہی تھے کہ اگلی گیند پر کٹ کھیلنے کی کوشش میں ان کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی.عماد وسیم بھی صرف تین بنا سکے اور عارش خان کی میچ میں چوتھی وکٹ بن گئے۔دانش عزیز نے 13 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیل کر کراچی کنگز کو پلے آف مر حلے میں پہنچایا۔

مزیدخبریں