ویرات کوہلی نے اہم اعزازات اپنے نام کرلیے

19 Jun, 2021 | 11:33 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں دو اہم اعزازات اپنے نام کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں 7500 ٹیسٹ رنز کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ ایسا کرنے والے وہ انڈیا کے پانچویں اور دنیا کے 42 ویں بلے باز ہیں۔ ان سے پہلے  ٹنڈولکر، سہواگ، ڈریوڈ اور سنیل گواسکر انڈیا کی جانب سے 7500 سے زائد رنز سکور کرچکے ہیں۔

 اسی فائنل میچ میں کوہلی نے انڈیا کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کی کپتانی کا اپنے پیشرو مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ آج وہ 61 ویں میچ کی کپتانی کر رہے ہیں جب کہ مہندر سنگھ دھونی 60 ٹیسٹ میچز کی کپتانی کے بعد 2014 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں