فن مصوری سے وابستہ افراد کے لئےاچھی خبر

19 Jun, 2021 | 10:52 PM

سٹی42:  فن مصوری سے وابستہ افرادکےلئےاچھی خبر ،گلبرگ میں مصورہ آمنہ بٹ کی جانب سے"دی آرٹ روم" کا قیام  جس میں بغیر معاوضے اور کمیشن کےنمائش کی سہولت موجود ہے۔
  تفصیلات کےمطابق اگر آپ کو مصوری اور خطاطی کا شوق  رکھتے ہیں  اور کچھ منفرد کرنا چاہتے ہیں تو گلبرگ میں مصورہ آمنہ بٹ کا" آرٹ روم" آپ ہی کیلئے بنایا گیا ہے جہاں  پر آپ اپنے فن کو کینوس کی زینت بنائیں اور نمائش کیلئے پیش کریں۔  آمنہ بٹ کے آرٹ روم میں ایسے شاہکار ہیں جن پر ڈیجیٹل پینٹنگ کا گماں ہوتا ہے، کیلی گرافی کا فن بھی نمایاں ہے، آمنہ بٹ کا کہنا ہے کہ آرٹ روم میں ان کے استاد عمران سلطان سمیت سینئرز اور جونئیرز سبھی کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔۔

آمنہ بٹ کے استاد عمران سلطان کی فیملی نے بھی آرٹ روم بنانےپرمسرت کا اظہار کیا ہے، رنگوں سے کھیلنے والوں کیلئے آمنہ آرٹ گیلری بہترین پلیٹ فارم ہے، یہاں رکھے فن پارے اپنےاندراتنی گہرائی رکھتےہیں کہ دیکھنےوالےتعریف کیےبغیر نہیں رہ پاتے۔

مزیدخبریں