ویب ڈیسک : پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پرانکشاف کیاہے کہ انہیں مانچسٹر میں چہل قدمی کے دوران ہراساں کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ارمینا خان نے انسٹا سٹوری میں خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ایک مختصر نوٹ شیئر کیا۔ جس میں اداکارہ ارمینا خان نےلکھا کہ عورتوں کو ہراساں کرنا ایک عالمی مسئلہ ہے۔ارمینا خان نے اپنی سٹوری میں انکشاف کیا کہ ’میں مانچسٹر میں چہل قدمی کیلئے نکلی تو مجھے ہراساں کیا گیا۔
اداکارہ نےلکھا کہ ’ناصرف مجھے بلکہ میرےآگےچہل قدمی کرنے والی دیگر خواتین کو بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔‘
واضح رہے کہ کینیڈا میں پیدا ہونے والی پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پرورش پائی اور اب ان کی مستقل رہائش بھی وہیں ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram