الحمرا کلچرل کمپلیکس میں نصب کیے گئے دیوہیکل مجسے کی دھوم

19 Jun, 2021 | 11:12 PM

سٹی42: الحمرا کلچرل کمپلیکس میں نصب کیے گئے دیوہیکل مجسے کی دھوم۔ آرٹسٹ عائشہ شاہ نواز نے مجسمے کو بلوچستان کی قدیم تہذیب سے منسوب کیا جبکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت آرٹ کے دلدادہ افراد  نے تخلیقی کام کو سراہا۔۔
  تفصیلات کےمطابق  الحمرا کلچرل کمپلیکس میں آرٹ کی سالانہ نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں  نامور آرٹسٹ عائشہ شاہ نواز کی جانب سے بنایا گیا  دیو ہیکل مجسمہ توجہ کا مرکز بنارہا۔ اس مجسمے کو بلوچستان کی قدیم تہذیب سے منسوب کیا گیا ہے۔۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے  الحمرا کلچرل کمپلیکس میں آرٹ کی سالانہ نمائش کا افتتاح کیا اور وفاقی وزیرتعلیم  شفقت محمود نےعائشہ شاہ نواز کی کاوش کو سراہا۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت روایتی ثقافت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔آرٹسٹ  عائشہ شاہ نواز نے اپنے آرٹ ورک سے متعلق بتایا کہ وہ قدیم تہذیب کو اجاگر کر کے غیرملکی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنا چاہتی ہیں۔
 

مزیدخبریں