جی سی یونیورسٹی کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا گیا

19 Jun, 2021 | 07:07 PM

سٹی 42:  جی  سی یونیورسٹی کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا گیا ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں 1 ارب 84 کروڑ روپے سے گرلز ہاسٹل، سوئمنگ پول اور صوفی ازم سنٹر کا قائم ہوگا۔
  تفصیلات کےمطابق  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں 1 ارب 84 کروڑ  روپے سے چار ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوگا۔ پنجاب حکومت جی سی یو میں گرلز ہاسٹل، سوئمنگ پول اور صوفی ازم سنٹر کے قیام کے لئے فنڈز فراہم کرے گی۔تینوں منصوبے بجٹ دستاویز میں پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں۔

وفاقی حکومت جی سی یونیورسٹی کے نئے کیمپس  کے فیز- II کے لئے 1158 ملین دے گئی۔مالی سال 2021-22ء میں ان منصو بوں کے آغاز کے لئے بجٹ دستاویز ات میں 410 ملین روپے مختص کیےگئےجس میں 143ملین روپےسےجی سی یو میں شیخ ابوالحسن اشھدلی تصوف، سائنس اینڈٹیکنالوجی سنٹر قائم کیا جائے گاجبکہ سوئمنگ پول پر 100ملین اور گرلز ہاسٹل پر 440ملین روپے کی لاگت آئے گی۔

وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ جی سی یو پاکستان میں اعلی تعلیم حا صل کرنے کی سب سے قدیم اور معتبر درسگاہ ہے اور سابقہ حکومتوں کی جانب سے جی سی یو کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔چند سو کیلئے تعمیر کردہ کیمپس میں 14ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان بھر سے طالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے جی سی یو آتی ہیں لیکن بدقسمتی سے 200 کی گنجائش والا صرف ایک ہوسٹل موجود ہے۔اب سائنس بلاک میں تین سو سے زائد طلباء کی گنجائش والاچار منزلہ ہاسٹل تعمیر کیا جائے گا۔

وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ جی سی یو انٹر کالج اور انٹر یونیورسٹی سوئمنگ چیمپئن  شپ کا فاتح ہےلیکن ہمارے طلبہ  کو سوئمنگ پول کی سہولت میسر نہیں ہے،وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ جی سی یو میں صوفی سنٹر پاکستان کی خاتون اول محترمہ بشری عمران کا اہم اقدام ہے۔

مزیدخبریں