والدین کو گھر سے نکالنے والوں کو اب ملے گی سخت سزا

19 Jun, 2021 | 06:34 PM

سٹی42: اولاد اپنےوالدین کو گھرسےنہیں نکال سکے گی،ضلعی انتظامیہ نےوالدین تحفظ آرڈیننس2021 پرعملدرآمدشروع کردیا،ڈی سی لاہور  کا کہنا ہے کہ  اگر کوئی بھی اپنے والدین کو گھر سے نکالےگا تو سزا دی جائے گی
  تفصیلات کےمطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نےسایہ فاؤنڈیشن گلبرک میں اولڈ ہاؤس میں قیام پذیر بزرگ افراد سے بات چیت کی اور بزرگ شہریوں کو حوصلہ دیا اور ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی.سایہ فاؤنڈیشن کے دورے کےدوران چیئر پرسن سندس نےڈی سی لاہور کو آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے سایہ فاونڈیشن کا کچن بھی چیک کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کا کہنا تھاکہ بزرگ افراد ہماری سوسائٹی کا حسن ہیں سایہ فاونڈیشن نے بے سہارا بزرگ افراد کو بہترین سایہ فراہم کیا ہے۔ سایہ فاؤنڈیشن میں40سے50 لوگوں کےرہنےکی گنجائش ہےاس کی تزئین و آرائش کا مزید مل کر سب کام کریں گے،بزرگ افراد کو کوئی سہارا دینا چاہیے،یہ ایک بہت ہی اچھا قدم ہے، ہم سب ملکر بزرگ حضرات کو سہارا فراہم کرنے کے لئے ملکر کام کریں گے.

مزیدخبریں