گرفتار ہونے کے بعد ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا پہلا بیان سامنے آگیا

19 Jun, 2021 | 05:22 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: معروف ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ترک اداکار سے فراڈ اور نوسربازی کا معاملہ، کاشف ضمیر کیس عدالت ںے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

ماڈل ٹاؤن کچہری کے بعد ملزم کاشف ضمیر کو کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا جہاں ارطغرل غوزی ڈرامہ کے ترک ادکار سے نو کروڑ کے دھوکہ دہی اور فراڈ کیس میں عدالت نے ملزم کاشف ضمیر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے اچھرہ کے حوالے کر دیا۔ ملزم کاشف ضمیر کا کہنا تھا کوئی فراڈ نہیں باہر سے ایک ای میل آئی اور پورےملک کی پولیس میرے پیچھے پڑ گئی۔

دوسری جانب ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار اینگن التان سے فراڈ کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر کاشف ضمیر  کافی اہم شخصیات کو ٹریپ کر چکا ہے تاہم اس کی گرفتاری کے بعد تاحال کسی بھی اہم شخصیت نے اس کی پولیس کو سفارش نہیں کی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی 2020میں گرفتاری اور پھر رہائی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے تاکہ  اس کے سہولت کاروں کا بھی علم ہو سکے۔

ادھر حافظ آباد میں بھی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر حافظ آباد  پولیس کا اشتہاری نکلا، ملزم کاشف ضمیر نے ٹک ٹاکر علی کو اغواء اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ٹک ٹاکر علی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو لاہور سے حافظ آباد لایا جائے اور سزا دلوائی جائے۔

مزیدخبریں