سٹی 42: ایل ڈبلیو ایم سی میں گھوسٹ ملازمین کے نام پرتنخواہیں وصول کرنےکاانکشاف جس پر 97 گھوسٹ ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری۔
تفصیلات کےمطابق گھوسٹ ملازمین کامعاملہ منظر عام پر آنے کی بعد ایل ڈبلیو ایم سی نے گھوسٹ ملازمین سےمتعلق ایکشن لینا شروع کردیا گیا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 9 ٹاؤنز میں 97 گھوسٹ ملازمین مختلف پوسٹوں پر تعینات تھے ۔ گھوسٹ ملازمین طویل مدت سے غیر حاضر ہو کر بھی تنخواہیں وصول کر رہے تھے ۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کاکہنا ہے کہ ابھی کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے، گھوسٹ ملازمین کی محکمہ سےمکمل صفائی کریں گے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی مزید کہنا تھا ہے کہ بہترین سروس ڈلیوری تمام ملازمین کی 100 فی صد حاضری سے یقینی بن سکتی ہے۔
97 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا گیا
19 Jun, 2021 | 05:21 PM