پنجاب حکومت نےآئندہ سال کی کفایت شعاری پالیسی جاری کردی

19 Jun, 2021 | 04:57 PM

سٹی 42: پنجاب حکومت نےآئندہ سال میں کفایت شعاری پالیسی جاری،صوبائی وزیروں کے گھروں اور افسروں کےدفاتر کی تزین وآرائش پرپابندی عائد کردی گئی۔

 تفصیلات کےمطابق  کفایت شعاری پالیسی کے تحت آئندہ سال بھی سرکاری اخراجات کو کم کیا جائے گا ، محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سےجاری کردہ کفایت شعاری پالیسی کےتحت وزرا اور افسروں  کےبیرون ملک  علاج معالجے پر پابندی ہو گی ۔وزرا اور افسران کے سرکاری خزانے سے دورے بھی کفایت شعاری پالیسی کا حصہ رہیں گے ،وزرا کے گھروں کی تزین وآرائش پر پابندی رہےگی ۔

محکمہ خزانہ پنجاب کےحکام کےمطابق سرکاری دفاتر کی تزین وآرائش اور ایئر کنڈیشنر سمیت جنریٹر کی خریداری پربھی پابندی ہو گی  جبکہ نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری کے لیے اسٹیرٹی کمیٹی سے رجوع کرنا ہوگا ۔ محکمہ  خزانہ پنجاب کے حکام  کا کہنا ہے کہ  کفایت شعاری پالیسی کا اطلاق یکم جولائی سےصرف سنٹرل پنجاب میں ہوگا جبکہ جنوبی پنجاب کو کفایت شعاری پالیسیوں سےاستثنیٰ حاصل ہو گا۔

مزیدخبریں