ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی تیاریاں مکمل

19 Jun, 2021 | 03:22 PM

Sughra Afzal
Read more!

(علی رامے) عوام کو ریسکیو کرنے کیلئے ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی تیاریاں مکمل، پنجاب حکومت نے ائیر ایمبولینس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز کی اصولی منظوری دے دی۔

پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ  سے سڑکوں پر ٹریفک کو دباؤ بڑھ گیا، اکثر اوقات مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ جاتے ہیں،  کچھ خواتین راستے میں ہی بچوں کو جنم دے دیتی ہیں،  پنجاب حکومت نے شہریوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کیلئے  دو سال قبل اعلان کیا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ریسکیو ائیر ایمبولینس سروسز کا آغاز کیا جائے گا، جس کیلئے اعلی افسران کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی اور کمیٹی نے حتمی سفارشات ایوان وزیر اعلیٰ کو پیش کی تھیں، اب پنجاب حکومت نے ائیر ایمبولینس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز کی اصولی منظوری دے دی۔

دوسری جانب محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام کے مطابق ائیر ایمبولینس کیلئے دو ہیلی کاپٹر خریدے جائیں گے، جس کیلئے ابتدائی طور پر پچاس کروڑ روپے کے فنڈز نئےمالی سال کے بجٹ میں مختص کردیئے گئے ہیں، یہ ہیلی کاپٹرشہریوں کو ائیرایمبولینس سروس مہیا کریں گے، جبکہ دوردارزعلاقوں میں شہریوں کو فوری ریسکیو کیلئے بھی اس سروس کا استعمال عمل میں لایا جائےگا، جس کیلئے بڑے ہسپتالوں میں ہیلی پیڈ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، یہ ہیلی کاپٹر ریسکیو 1122 کے حوالے کر کے سروسز  لی جائیں گی۔

یاد رہے کہ ائیر ایمبولینس ایک جہاز/ہیلی کاپٹر ہوتا ہے جس میں ضرورت کے مطابق تمام میڈیکل کے آلات نصب کردیئے جاتے ہیں، جس جہاز میں یہ سہولیات نہ ہوں اور وہ مریض لے کر جائے تو وہ کیریئر تو کہلا سکتا ہے لیکن اسے ائیر ایمبولینس نہیں کہا جا سکتا۔

 

 

 

مزیدخبریں