سٹی 42: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اراضی کی نیلامی کی تیاریاں مکمل، عدالتی حکم پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ صوبائی اور ڈسٹرکٹ افسران 2 ہفتے میں نیلامی کرائیں گے، نوازشریف کے نام کمرشل، زرعی اراضی کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔
نواز شریف کے نام 2 کنال 8 مرلہ کمرشل اراضی ، 1299 کنال زرعی اراضی کا تخمینہ لگوایا جائے گا،موضع میاں میر میں 135 اپر مال2 کنال 8 مرلہ پر کمرشل پلاٹ کی نیلامی ہوگی جبکہ موضع مانک کی 936 کنال 10 مرلہ زرعی اراضی کی نیلامی ہوگی۔
موضع بدو کی ثانی میں 269 کنال زرعی اراضی کی نیلامی ہوگی۔ اس حوالے سے بھی نیب عدالت نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔نواز شریف کی اراضی کی نیلامی سے متعلق تمام تر ورکنگ مکمل کر لی گئی۔موضع مانک،بدوکی ثانی میں ڈی سی ریٹ 80 لاکھ فی ایکڑہے۔
ایل ڈی اے اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے تخمینہ لگوانے کی درخواست کی گئی ہے کمرشل پلاٹ کی 20 کروڑ میں نیلامی کی منصوبہ بندی کرلی گئی جبکہ زرعی اراضی1ہزار 299 کنال اراضی کو فی ایکڑ 2 کروڑ میں نیلامی کی منصوبہ بندی تین ہفتوں میں اخبار اشتہار کے بعد اراضی کو نیلام کیا جائے گا۔
نیلامی کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب شامل ہیں جبکہ محکمہ بلڈنگ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور کینٹ بھی کمیٹی کے ارکان ہیں۔موضع بدوکی ثانی، مانک کی 1299 کنال اراضی جاتی عمرہ میں ہے۔موضع میاں میر کی2کنال 8 مرلہ اراضی اپر مال برادرز شوگر مل کے آفس ہے۔