(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف و خوبرو اداکارہ سنبل اقبال کی چھوٹی بہن کومل اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تقریب نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
گزشتہ شب اداکارہ سنبل شاہد کی چھوٹی بہن کومل اقبال کے نکاح کی تقریب ہوئی ہے، جس میں اداکار فیروز خان اور اداکارہ یشمیٰ گل سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی، سنبل شاہد کی چھوٹی بہن کومل کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ سنبل اقبال نے 19سال کی عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا، انہوں نے بری عورت ڈرامہ سے اداکاری کی ابتدا کی، ان کے مقبول ڈراموں میں رخسار، رسم، ایک تھی رانیہ اور تیری بے رخی شامل ہیں، ہر کردار خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کرنے کے باعث سنبل کو شوبز انڈسٹری کی ملٹی ٹیلنٹڈ اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے ۔