حسیب اللہ خان ایڈووکیٹ چیئرمین لیگل ایجوکیشن اکیڈمی مقرر

19 Jun, 2020 | 08:05 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) حسیب اللہ خان ایڈووکیٹ چیئرمین لیگل ایجوکیشن اکیڈمی لاہور ہائی کورٹ بار مقرر کردئیے گئے، کہتے ہیں نوجوان وکلاء کے روشن مستقبل کے لئے انہیں مختلف قوانین کی ٹریننگ دینا وقت کا تقاضا ہے۔

صدر ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن طاہر نصراللہ وڑائچ نے حسیب اللہ خان کو چیئرمین لیگل ایجوکیشن اکیڈمی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ حسیب اللہ خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین لیگل ایجوکیشن اکیڈمی بننے کے بعد انہوں نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ وہ وکلاء کے کورسز تسلسل کے ساتھ کروائیں گے، جب تک کورونا خدشات ہیں اس وقت تک آن لائن کورسز کا سلسلہ شروع کریں گے۔

چئیرمین لیگل ایجوکیشن اکیڈمی حسیب اللہ خان کا کہنا ہے کہ ججز کی طرز پر وکلاء کے لئے بھی کورسز مرتب کیے جائیں گے، ٹریننگ کیلئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے بھرپور معاونت حاصل کریں گے۔

صدر ہائیکورٹ بار سمیت دیگر بار عہدیداروں نے حسیب اللہ خان کے چئیرمین لیگل ایجوکیشن اکیڈمی بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی میں جدید خطوط پر ٹریننگ سےنوجوان وکلاء بھر پور مستفید ہوں گے۔ 

مزیدخبریں