وزیراعلیٰ کی ناراض اراکین اسمبلی سے ملاقات

19 Jun, 2020 | 06:55 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) ایوان وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ اراکین نے وزیر اعلیٰ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، عثمان بزدار کہتے ہیں کہ کورونا کے باعث صوبہ کو معاشی طورپر دشوار صورتحال کا سامنا ہے، اس کے باوجود ارکان اسمبلی کے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کر کے ان کی قیادت پر غیر مشروط طور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کے ساتھ تھے، آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے ساتھ رہیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے گزشتہ روز غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین خان، سردار محمد محی الدین خان کھوسہ، اعجاز خان، محمد اعجاز حسین، محمد عامر عنایت شاہانی، غلام علی اصغر خان، کرنل (ر) غضنفر عباس شاہ، تیمور علی لالی، بلال اصغر، محمد احسن جہانگیر اور گلریز افضل گوندل نے ملاقات کی۔

ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے امور سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو جائز کاموں کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی میرے دست و بازو ہیں ان کے جائز کاموں میں رکاوٹ ہر گز برداشت نہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو ہمیشہ ساتھ لیکر چلوں گا، ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات 3 گھنٹے تک جاری رہی۔ 

مزیدخبریں