خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

19 Jun, 2020 | 05:41 PM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) ماڈل ٹاؤن میں راہ چلتی خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو ڈولفن اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں خواتین کو بازاروں، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ میں دوران سفر اور دیگر عوامی مقامات میں مختلف طریقوں سے ہراساں کیے جانے کے واقعات عام ہیں۔ خواتین کو چھونے، ان پر آوازیں کسنے، راستہ روکنے سمیت متعدد طریقوں سے ہراساں کیا جاتا ہے۔

 ایسے افسوسناک واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہوتا جارہا ہے۔ آج کل نے نوجوان راہ چلتی خواتین کو اپنی حوس کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان حالات میں خواتین کاگھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

نازیبا حرکات کا افسوسناک واقعہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک نوجوان راہ جاتی خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا حرکات کرتا ہے۔ ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں راہ چلتی خواتین سے چھیڑ خانی اور انہیں ہراساں کرنے والے ملزم عدنان کو ڈولفن اہلکاروں نے لیاقت آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔

 گزشتہ روز بھی ملزم نے ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کی جس کے بعد لڑکی کے چہرے پر زہریلا کیمیکل بھی پھینکا تھا۔ ڈولفن سکواڈ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم عادی مجرم ہے اور انجان عورتوں کو ہراساں کرتا رہتا ہے جسے ڈولفن سکواڈ نے لیاقت آباد پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ماہر قانون کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے قوانین تو موجود ہیں لیکن ان کے بارے میں آگاہی نہیں ہے۔ خواتین کو یہ علم نہیں ہوتا کہ اگر ان کے ساتھ ایسا کچھ ہوتا ہے تو انھیں کیا کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں