پنجاب پولیس کا بھرتیوں کا اعلان

19 Jun, 2020 | 05:02 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( علی ساہی ) پنجاب پولیس میں بھرتی کے خواہش مند جوانوں کیلئے خوشخبری، لاہور سمیت پنجاب کے 19 اضلاع میں کانسٹیبلز، پانچ بڑے شہروں میں 6 سو ٹریفک اسسٹنٹس اور 40 ڈرائیورز بھرتی کیے جائیں گے۔  

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں 10 ہزارکانسٹیبلز و لیڈی کانسٹیبلز بھرتی کیے جانے ہیں، اسی حوالے سے لاہور سمیت 19اضلاع میں 5 ہزار کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا۔ لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں600 ٹریفک اسسٹنٹس بھی بھرتی کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جاسکے۔

اسی طرح صوبہ بھرسے 40 ڈرائیورز کو بھی بھرتی کرنے کی منظوری دےدی گئی۔ کانسٹیبلز کی سیٹوں پر بھرتیوں میں 5 فیصد اقلیتی اور 15 فیصد خواتین کا کوٹہ مختص ہوگا۔ بھرتیوں کیلئے امیدواروں کی عمر 18 سال سے لیکر 22 سال تک مقرر کی گئی ہے۔

امیدوار 12 اکتوبر سے 26 اکتوبرتک درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک سے دو روز میں بھرتیوں کیلئے اخبار اشتہار بھی جاری کردیا جائے گا۔ کانسٹیبلز اور ٹریفک اسسٹنٹ کیلئے انٹرمیڈیٹ کی سند لازمی ہوگی۔ ڈرائیورز کیلئے میٹرک کی سند اور ڈرائیونگ لائسنس ضروری ہوگا۔  

مزیدخبریں