(عابد چودھری) گجر پورہ میں ملزم نے دکان پر جانے والی خواتین پر فائرنگ کردی، جس سے خواتین زخمی ہوگئیں، فائرنگ کی سی سی ٹی وی 42نیوز نے حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں چوری، ڈکیتی،رہزانی اور زیادتی جیسے واقعات کا ہونا معمول کا حصہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے عوام میں خوف وہراس پھیل چکا ہے، عوامی تحفظ کے لئے پولیس اہلکار اور دیگر سکیورٹی ادارے سرگرم عمل ہیں جبکہ شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر وارداتیں بڑھنے سے شہری خوف میں مبتلاہیں۔لاک ڈاؤن کے دوران پولیس پٹرولنگ بری طرح متاثر ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے، شہری اب دن میں بھی ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہیں۔
سمارٹ لاک ڈاون کے دوران شہر کی متعدد گلیاں اور دکانیں بند ہیں جس کی وجہ سے معاملات زندگی متاثر ہوکر رہ گیا،گھریلو کام یا ضروری اشیاء لانے کے لئے خواتین کا گھر سے باہر نکلنا خطرے سے خالی نہیں رہا،لاہور کے علاقے گجر پورہ میں دکان کے سے سودا سلف خریدنے کی غرض سے جانے والی خواتین پر ملزم وسیم نے فائرنگ کردی جس سے بھگڈر مچ گیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ میں موجود لوگ گھروں کو بھاگ گئے، ملزم نے 4،5 فائر کئے اور فرار ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی سٹی 42نیوز نے حاصل کر لی۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم پہلے خاموشی کے ساتھ سیدھا آتا ہے اور قریب پر آکر دکان پر موجود ایک مرد اور دو خواتین پر فائرنگ کردیتا ہے، خوقسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بھگڈر مچنے کے بعد ملزم پستول ہاتھ میں لیے فرار ہوجاتا ہے۔
واضح رہے کہ شہر بھر میں کورونا وائرس کے باعث سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے،سیل شدہ علاقوں میں بیکریوں، فارمیسی،دودھ ، پرچون کی دکانیں کھلی ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پرضلعی افسران کے سیل شدہ علاقوں کے دورے جاری ہیں، سیل کی جانے جہگوں میں رام نگرگلی نمبر13، گلی نمبر10،اسلام سٹریٹ،چودھری بلڈنگ ،بلال پارک،اقراءسکول سٹریٹ،عثمانیہ کالونی،رائل پارک، قلعہ گجر سنگھ، عبدالکریم روڈ ،کریم پارک بلاک نمبر2،3،4 ،امین پارک گلی نمبر ایک ،تاجپورہ گلی نمبر 4،محلہ گول باغ، شادباغ، نین سکھ گلی نمبر4 ،بارہ دری روڈ گلی نمبر2، راوی کلفٹن، شاہدرہ سیل کر دیا گیا۔
قبل ازیں گارڈن ٹاؤن کے چار بلاک سیل کردیے گئے۔ پولیس کی ناکہ بندی ، رہائشیوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر گارڈن ٹاؤن میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔کینال روڈ سے گارڈن ٹاؤن کی جانب جانیوالے راستے پر ناکہ لگا راستے کو مکمل طور پر بند کیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گارڈن ٹاؤن میں سیل شدہ بلاک میں شہریوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ہر قسم کے دفاتر کو بھی بند کروا دیا گیا ہے۔