ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کی سرکاری قیمت سامنے آگئی،خریداری بند

چینی کی سرکاری قیمت سامنے آگئی،خریداری بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)شہر میں چینی کی 70 روپےفی کلو فروخت ممکن نہ ہوسکی، اکبری منڈی کےشوگر ڈیلرز نےشوگر مل سے چینی کی خریداری بندکردی،شہر میں چینی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کےبعد ضلعی انتظامیہ نےچینی کی قیمت 70 روپےفی کلومقرر تو کردی لیکن اس قیمت پرفروخت ممکن نہ ہوسکی، چینی 80 سے 85 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی، ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سےقیمتوں تو مقررکردی جاتی ہیں لیکن اس پرعملدرآمد نہیں کرایا جاتا،جو کہ ضلعی انتظامیہ، مارکیٹ کمیٹی اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،حکومت شہربھر میں چہنی کی فراہمی یقینی بنائے۔

دوسری طرف چینی کی قیمت کےمعاملے پراکبری منڈی کےتاجر حکومت سےنالاں ہیں،بیشتر شوگرڈیلرز نے شوگرمل سےچینی کی خریداری بند کردی ہے،جس کے باعث آنے والےدنوں میں شہرمیں چینی کی قلت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  لاہور سپر سٹورز ایسوسی ایشن نے چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا تھا، لاہور سپر سٹورز ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز کا کہناتھا کہ اکبری منڈی سے 78 روپے ہول سیل ملنے والی چینی 70 روپے میں نہیں بیچ سکتے، ضلعی انتظامیہ ناجائز ہراساں اور جرمانے کرنے کا سلسلہ بند کرے ۔

ڈی سی دانش افضال نے اوپن مارکیٹ کیلئے چینی کی قیمت 70 روپے پرچون متعین تو کردی مگر اکبری منڈی میں چینی کی ہول سیل قیمت 78 روپے برقرار ہے۔ صدر لاہور سپر سٹورز ایسوسی ایشن احمد نواز کہتے ہیں کہ منڈی سے 78 روپے لیکر 70 روپے فی کلوگرام میں چینی کیسے بیچیں۔قبل ازیں  چینی کے پچاس کلو کے تھیلے کی  قیمت 3825 روپے جبکہ اکبری منڈی میں  چینی کا پچاس کلو کا تھیلا 3900 روپے کا ہوگیا۔ شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ حکومت نے شوگر مافیا کو لگام ڈالی تو  چینی کی قیمت میں کمی ہوئی لیکن اب پھر سے اضافہ ہو رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer