محکمہ مواصلات ٹول ٹیکس ریکوری ہدف پورا کرنے میں ناکام

19 Jun, 2020 | 03:01 PM

Shazia Bashir

علی رامے:   محکمہ مواصلات و تعیمرات رواں سال ٹول ٹیکس کی مد میں مقرر کردہ اہداف حاصل کرنےمیں نا کام، محکمہ رواں سال1 ارب 63 کروڑ روپے کا ہدف حاصل نہ کر سکا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نان ٹیکس رسیٹس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کو ٹول ٹیکس کی مد میں تین ارب 60 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا لیکن محکمہ مقررہ ہدف حاصل نہیں کرسکا۔بجٹ دستاویزات کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات طے شدہ ہدف میں ایک ارب 97 کروڑ روپے کا ٹول ٹیکس جمع کرسکا، جبکہ رواں سال 1 ارب 63 کروڑ روپے کا ہدف حاصل کر نے میں ناکام رہا۔

دوسری جانب اب پنجاب حکومت نے نئے مالی سال میں ٹول ٹیکس کی شرح میں مقررہ ہدف بھی کم کردیا، نئے مالی سال میں ٹول ٹیکس کی مد میں محکمہ مواصلات کو 2ارب 67 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا ہے۔

                    

مزیدخبریں