(سٹی42) پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے گریجویشن مکمل ہونے پر خوشی کا اظہارجشن مناتے ہوئے کیا جبکہ اہل خانہ کے افراد بھی اس موقع پر ان کے ساتھ تھے۔
تفصیلات کے مطابق گریجویشن مکمل ہونےکی خوشی میں ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹر پر 2 تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا گیا کہ وہ اہل خانہ کے ساتھ اپنے گریجویٹ ہونے کا جشن بھرپور انداز سے منارہی ہیں۔ملالہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘میں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی ڈگری مکمل کرلی ہے اور اس وقت یہ شکر اور مزہ بیان کرنا مشکل ہے‘۔ ملالہ یوسف زئی کا مزید کہناتھا کہ ’مجھے نہیں پتا کہ آگے کیا ہے مگر اب نیٹ فلیکس ہوگا، کتابیں پڑھنا اور سونا ہوگا‘۔
Hard to express my joy and gratitude right now as I completed my Philosophy, Politics and Economics degree at Oxford. I don’t know what’s ahead. For now, it will be Netflix, reading and sleep. ???? pic.twitter.com/AUxN55cUAf
— Malala (@Malala) June 19, 2020
واضح رہے کہ 9 جون کو ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا جس پر انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے مبارک باد موصول ہوئی۔ملامہ یوسف زئی کم عمر میں علم وادب اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کی بدولت کافی مشہور ہیں،پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ اب تک نوبل امن انعام، سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت 40 سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی اور معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی شطرنج کھیلتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں،معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر تھی جس میں شہزاد رائے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ہیں اور دونوں شطرنج کھیل رہے ہیں۔
شہزاد رائے نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ملالہ جلدی سیکھنے والی ہیں یا شاید میں ایک اچھا استاد ہوں، گلوکار کی اِس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔