ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف خاندان کو رقوم  کی منقلی کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

شہباز شریف خاندان کو رقوم  کی منقلی کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ نیب انکوائری، شہباز شریف خاندان کو رقوم  کی منقلی کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

      

مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب دستاویزات کے مطابق شریف فیملی کو بیرون ملک سے ترسیلات کی مد میں 1 ارب 59 کروڑ 30 لاکھ روپے منتقل ہوئے، سلمان شہباز کو 124 ٹرانزیکشن کے ذریعے1  ارب 17 کروڑ 90لاکھ کی رقم منتقل ہوئی۔  سلمان شہباز کو منتقل ہونے والی رقم ڈالرزاور درہم  پر مشتمل تھی، دستاویزات کے مطابق حمزہ شہباز کو18  کروڑ 16 لاکھ 11 ہزار87 روپے منتقل ہوئے، حمزہ شہبازکو رقوم 2005 سے2012  کے دوران امریکن ڈالرز میں منتقل ہوئیں۔

دستاویزات کے مطابق نصرت شہباز کو 14 کروڑ 77 لاکھ 17 ہزار  326 روپے کی رقم ڈالرز میں منتقل ہوئی، شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو5 کروڑ 75 لاکھ 16 ہزار981 روپے منتقل ہوئے جبکہ جویریہ علی کو7 ٹرانزیکشن میں 2 کروڑ 73 لاکھ 29 ہزار 375 روپے متقل ہوئے۔

اس سے قبل سابق وزیر اعلی پنجاب میاں   شہباز شریف کی گزشتہ دس سالوں کی آمدن اور ٹیکس کی تفصیلات منظر عام پر آئیں تھیں،    شہباز شریف نے 10 سالہ زرعی آمدنی پردیا گیا ٹیکس ریکارڈ نیب میں جمع کرادی تھا، نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی نے دس سال کےدوران 8 کروڑ 1 لاکھ 1 ہزار 705 روپےکمائے، دستاویزات میں واضح کیا گیا کہ  شہباز شریف نے10 سالوں میں1 کروڑ10 لاکھ 21 ہزار 89 روپےٹیکس دیا۔

 

شہبازشریف کی آمدنی 2019 میں 25 لاکھرہی جس پر3 لاکھ 33 ہزار 250 روپے جمع کرایا، 2009 میں  شہباز شریف کی آمدنی 30 لاکھ جبکہ ٹیکس3لاکھ 93 ہزار جمع کرایا گیا، میاں  شہباز شریف نے سب سےزیادہ کمائی 2011 میں1 کروڑ 65 لاکھ46ہزار 705 روپے کی، سب سے زیادہ ٹیکس2011 میں 27 لاکھ 82 ہزار 500 جمع کرایا گیا۔

 

گزشتہ6سال سے بشمول شہبازشریف کی آمدنی کم ہوئی اور ٹیکس بھی کم دیا، گزشتہ 3 سال میں  شہباز شریف نے88 لاکھ کمائےجبکہ 12 لاکھ 9 ہزار 250 روپے جمع کرایا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer