اہم سرکاری ادارےمیں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

19 Jun, 2020 | 12:06 PM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض) ٹیوٹا پنجاب میں منظورنظرافسران کوبھرتی کرنےکی تیاری کرلی گئی،ٹیوٹا نےایک بار پھربورڈ کی منظوری کےبغیرگریڈ انیس اور بیس میں ڈائریکٹ بھرتی کے لئےاشتہاردے دیا،میرٹ کے برخلاف بھرتیوں کےامکان پرنائلہ راو نامی خاتون نےوزیر اعلیٰ پنجاب کے نام درخواست لکھ دی۔

ذرائع کے مطابق  ٹیوٹا پنجاب میں منظورنظرافسران کوبھرتی کرنےکی تیاری کرلی گئی،میرٹ کےبرخلاف بھرتیوں کے امکان پرنائلہ راو نامی خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب کو درخواست لکھ دی،جس میں کہا گیا ہےکہ منظور نظر افراد میں ڈی جی کی آسامی پرایم شجاعت اورمینجر کارپورٹ افیئرز کے لئےصاحبزادہ خسرو عمر کو بھرتی کیےجانےکا امکان ہے،جبکہ مینجرایم اینڈ ای کے لئےمحمدنعمان وٹو کو سفارش پر ڈائریکٹ بھرتی کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق منظور نظرافراد آسامیوں کی مطلوبہ اہلیت پربھی پورا نہیں اترتے،نائلہ راو نےدرخواست میں وزیراعلی پنجاب سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ فوری نوٹس لیکربھرتیوں کو رکوائیں اور اہل افراد کو بھرتی کیا جائے،اس سے قبل بھی ٹیوٹا میں سفارش پر بھرتیاں کی گئی تھیں،دوسری جانب ٹیوٹا حکام کا کہنا ہےکہ بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی،درخواستوں کا تمام ریکارڈ ویب سائٹ پررکھا جائے گا۔

دوسری جانب  ٹیوٹا پنجاب پانچ ای لرننگ کورسز لانچ کر دیئے، کچھ عرصہ پہلے جب پہلا ای لرننگ کورس لانچ کیا تو 500 سیٹوں کے لئے ہزاروں طلبا نے درخواستیں دیں،چیئرمین  ٹیوٹا  علی سلمان صدیق کا کہنا تھا کہ خوشحال پر امن پروگرام پہلے فیز میں 5سو  طلبہ کی تربیت دی گئی،پاکستان کےتعاون سے طلباء کو مفت آن لائن کورس کرائیں۔

علی سلمان صدیق نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت کو شدید نقصاپہنچا،ایسے حالات میں کچھ کاروباری ادارے ایسے بھی ہیں جو لوگوں کو کاروبار مہیا کررہے ہیں،آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہے ہیں،ٹیوٹا کے یہ کورسز انہی فیلڈز میں ہمارے طلبہ کو اس مشکل دورمیں اچھی آمدنی کمانے کا ذریعہ بنیں گے ۔ڈیجیٹل ٹیوٹا ڈیجیٹل پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
 
 

مزیدخبریں