موسم کا حال بتانے والوں نے بارش کی نوید سنادی

19 Jun, 2020 | 09:17 AM

Shazia Bashir
Read more!

 جنید ریاض: موسم جزوی ابر آلوداور تیز ہوائیں، گرمی کے ستائے لاہوریوں کی جان میں جان آگئی، محکمہ موسمیات کی جانب سےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی نوید، شہر میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ ہفتے موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم جزوی طور پر آبر آلود رہنے کا امکان ہے، آج شہر میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد رہنے کا امکان ہے، ہفتہ کے روز بھی شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر کا موسم خشک رہا  جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا

  

واضح رہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ٹریفک میں کمی اور فیکٹریوں کی بندش سے باغوں کے شہر  لاہور کی فضا میں 10 سال بعد بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے،  شہر میں فضائی آلودگی کم ہوگئی ہے، پہلی بار صوبائی دارالحکومت  لاہور میں   ائیرکوالٹی انڈیکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 50 تک پہنچ گیا ہے، شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے۔

 

  یاد رہے کہ  لاہور کو آلودہ ترین شہر کہا گیا تھا، آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو،  آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر  لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں