گاڑیوں کے پُرکشش نمبروں کی نیلامی شروع

19 Jun, 2019 | 04:16 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی)  محکمہ ایکسائز نے فریدکوٹ ہاؤس میں گاڑیوں کے پُرکشش نمبروں کی نئی سیریز ایل ای ایف کی نیلامی شروع کردی، 1 نمبر 3 لاکھ 51 ہزار میں فروخت کیا گیا۔

پُرکشش نمبروں کی نیلامی ای ٹی او سلیم بٹ کی نگرانی میں کی گئی، ایک ہزار 685 نمبر نیلامی میں رکھے گئے ہیں، نیلامی کا عمل 2 روز تک جاری رہے گا، ایک نمبر 3 لاکھ 51 ہزار میں شہری شہباز قمر نے خریدا ہے، 6 نمبر احمد نجیب نے 1 لاکھ 40 ہزار میں اپنے نام کیا، 7 نمبر میزان بینک نے ڈیڑھ لاکھ میں خریدا جبکہ  6نمبر سلمان نے ایک لاکھ 66 ہزارمیں خریدا ہے۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ نیلامی میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی آمدن متوقع ہے۔

مزیدخبریں