ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالینڈ کی سفیر کی کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ سے ملاقات

ہالینڈ کی سفیر کی کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) ہالینڈ کی سفیر آرڈی سٹوئیس کی کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم سے ملاقات، پاکستان میں بین المذاہب مکالمہ اور اقلیتوں کے حقوق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فلیٹیزہوٹل میں ہونےوالی ملاقات میں ایچ ایف او کےسربراہ ساجد کرسٹوفر بھی موجود تھے،اس موقع پر سربراہ کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نےکہاکہ حکومت پاکستان اورتمام مذاہب ومسالک کے رہنما بین المذاہب رواداری کےفروغ کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان میں بسنے والی کسی بھی اقلیت کو کوئی خطرہ نہیں، تمام مذاہب ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

ہالینڈ کی سفیرنےکہاکہ پاکستان میں عورتوں کو حقوق ملنے چاہیں،،کسی بھی معاشرے میں عورت کا کرداربنیادی ہے،،جس کے جواب میں مولانا عاصم مخدوم نے کہاکہ عورتوں کے حقوق سلب کرنے کے خلاف سب کومل کر کام کرنا ہو گا۔

Sughra Afzal

Content Writer