صوبائی وزیرانجم نثارکوزکوۃ وعشرمحکمہ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

19 Jun, 2018 | 09:20 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قیصر کھوکھر:سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد نگران صوبائی وزیر چوہدری فیصل مشتاق سے محکمہ تعلیم کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ محکموں کے اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جار کر دیا گیا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:مون سون کے انتظامات، واسا تاحال نگران حکومت سے فنڈز کی منظوری کا منتظر
 
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیرانجم نثارکوزکوۃ وعشر،ظفرمحمودکوڈیزاسٹرمینجمنٹ،احمدوقاص ریاض کوجنگلات، وائلڈ، فشریز، وزیر داخلہ شوکت جاوید کو سپورٹس اینڈپبلک پراسکیوشن کا اضافی محکموں کا قلمدان دیا گیا ہے ۔ چودھری فیصل مشتاق کو 4 محکموں کے اضافی چارج سونپے گئے جن میں ہیومین رائٹس، پاپولیشن، سوشل ویلفیئر، بیت المال شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ان سے سےہائرایجوکیشن، سکولزایجوکیشن،لٹریسی کے محکمےواپس لیے گئے ہیں اب یہ تینوں محکمےنگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے پاس ہوں گے۔

مزیدخبریں