پنجاب ریونیو اتھارٹی، ٹیکس چوری روکنے کیلئےڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال

19 Jun, 2018 | 07:17 PM

عطاءسبحانی
Read more!

رضوان نقوی:پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس چوری روکنے کیلئےڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی، ریسٹورنٹ، شادی ہالز، کنسٹرکشن سائٹس، کیٹررز، بلڈرز اور ڈویلپرسروسز میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے "بلیو سکائی تھنکنگ" ڈرون سافٹ ویئر کے ذریعے سیلز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیمیں اب ٹیکس چوری روکنے کیلئے ڈرون اڑائیں گی۔ پنجاب ریونیواتھارٹی نے مختلف شعبہ جات میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے"بلیو سکائی تھنکنگ "ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کر وادی ہے۔

اس خبرکو لازمی پڑھیں:پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 7 پٹرولیم کمپنیوں کو دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی
ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کنسٹرکشن سائٹس پر تعمیراتی سروسز پر پیشرفت کا جائزہ لینے، کیٹررز،شادی ہالز، بلڈرز اور ڈویلپر سروسز میں کیا جائے گا۔ممبر پی آراے جاوید احمد کا کہنا ہے کہ ڈرون کے ذریعے ریسٹورنٹس، شادی ہالز کی سیلز کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔پی آراے حکام کے مطابق جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے مختلف شعبہ جات میں ٹیکس چوری پر قابو پاکر محصولات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

مزیدخبریں