(قذافی بٹ) این اے 125 گاؤ شالہ سے تحریک انصاف کی باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا، ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ جس مخلوق نے ان کے خلاف الیکشن لڑنا ہے وہ کدھر ہیں، اس مرتبہ عمران خان کی جیت یقینی ہے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔سردار ایاز صادق کی فرمائش کے سامنے خواجہ سعد رفیق نے گھٹنے ٹیک دیئے
این اے 125 گاؤشالہ کے علاقے سے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا، ان کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے کیا گیا، پی ٹی آئی کی امیدوار نے گھر گھر جاکر ووٹ مانگے اور سب کو بلے کو ووٹ دینے کا مشورہ دیا۔
خبرضرور پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف میں اندرونی خلفشار کھل کر سامنے آگیا
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے گیارہ نکات گھر گھر پہنچا رہے ہیں، گاؤ شالہ کے علاقے سے نواز شریف کو ایکسڑا ووٹ ملے لیکن اس کے باوجود ترقیاتی کام نہیں کیے گئے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔شہباز شریف کو بڑی خوشخبری مل گئی، سیاسی مخالفین کی نیندیں اُڑا دینے والی خبر آگئی
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ خلائی مخلوق کی بات کرتی ہے لیکن ایک مخلوق وہ بھی ہیں جو گلی گلی جاکر ووٹ مانگ رہی ہے۔
خبر پڑھیئے۔۔۔موٹروے پر سفر کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار، خبردار ، کیونکہ اب۔۔۔
انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کے بیانات کے بعد ن لیگ کے لیے پریشانی ہو رہی ہے کہ وہ کس کو الیکشن لڑایں، ٹکٹوں پر لڑائی نہیں ہونی چاہیئے، ٹکٹ ملے یا نہ ملے اپنی پرفارمنس پر توجہ دیں۔