محکمہ موسمیات نے لاہوریوں کو بری خبر سنا دی

19 Jun, 2018 | 11:25 AM

Read more!

(سیرت نقوی) عید بادلوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئی۔ چھٹیاں ختم ہوئیں تو لاہور سے بارشیں بھی ختم ہوگئیں، محکمہ موسمیات نے آج موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔موٹروے پر سفر کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار، خبردار ، کیونکہ اب۔۔۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کا موسم دوبارہ سے گرم ہوگیا، صبح کے وقت صاف آسمان سے چمکتے سورج کی تیز کرنیں نمودار ہوئیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے گرمی کا احساس بڑھ گیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف میں اندرونی خلفشار کھل کر سامنے آگیا

ماہرین موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 28 رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ آئندہ چند روز تک موسم  گرم اور خشک رہے گا، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں