ویب ڈیسک : پی سی بی کی جانب سے کینیڈا گلوبل ٹی 20لیگ کیلئے 3قومی کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی سی بی نے بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق بابراعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی تینوں فارمیٹ کے کھلاڑی ہیں،پاکستان کو تینوں کھلاڑیوں کی خدمات درکار ہوں گی،پی سی بی نے کہاکہ افتخار احمد، محمد عامر، آصف علی، محمد نواز کو این او سی جاری کر دیا گیا۔