انرجی سستی کی جائے،  آئی پی کے کیپیسٹی چارجز  کی ادائیگی بند کی جائے، مزدور کسان پارٹی

19 Jul, 2024 | 11:52 PM

ثمرہ فاطمہ:   دبئی ٹاؤن رائے ونڈ میں میں مہنگائی کے خلاف  مزدور کسان پارٹی کے  احتجاج میں شریک مظاہرین نے بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران اشرافیہ کے اللے تللے کم کئے جائیں۔

 مزدور کسان پارٹی کے کارکنوں کے  بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران کامریڈ عرفان نے بتایا کہ احتجاج کئے بغیر عوام مہنگائی کے طوفان کو نہین روک سکتے۔

انہہوں نے کہا کہ  عوان جب تک اپنے حق کے لئے نہیں بولے گی تب تک حکمران اشرافیہ پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتیں کم نہیں کریں گے۔ عام آدمی کے لئے گزر بسر کرنا روز بروز مشکل ہوتا جا رہا ہے۔  عام آدمی کی گزر بسر ممکن بنانے کے لئے پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنا ضروری ہے۔اگر یہی چلتا رہا تو بے زور گاری کا طوفان آئے گا، 
 بجلی بیچنے والی آئی پی پیز کو دو ہزار ارب روپے کیپیسٹی چارجز کے نام پر لٹا دینا افسوسناک ہے ۔ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے  25 فیصد انڈسٹری بند ہو چکی ہے۔ اس سے بے روزگاری کا سیلاب آئے گا۔ 
کامریڈ عرفان نے کہا کہ مہنگائی  کے خلاف عوام کے احتجاج اور جدوجہد سے ہی انقلاب آئے گا۔  انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول، گیس اور بجلی سستی کی جائے تا کہ انڈسٹری چل سکے.

مزیدخبریں