ابراہیم قریشی: بی بی پاکدامن کے دربار پر حاضری اور شہدائے کربلا کا پرسہ دینے کے لئے ہزاروں خواتین اور مردوں کا قافلہ امامیہ کالونی سے چل کر بادامی باغ سے آگے پہنچ گیا۔
قافلہ کچھ دیر بعد مزاربی بی پاک دامن پہنچے گا۔
انجمن عزاداران روح حسین کے بابا عرفان شاہ پرسہ داروں کی اس سنگت کی قیادت کر رہے ہیں۔ قافلہ میں شریک عزاداروں نے چوک لاری اڈہ میں لنگر کیا۔
ہزاروں پرسہ داروں کے امامیہ کالونی شاہدرہ سے دربار بی بی پاک دامن تک پیدل سفر کرنے کا مقصدا امام حسین کی شہادت کے درس کو اجاگر کرنا ہے۔
ہر سال عاشورہ کے بعد بی بی پاک دامن کے دربار پر زیارت کے لئے آنے والی اس سنگت میں ہزاروں خواتین اور مرد بچوں کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔ یہ قافلہ راہ میں کئی جگہ پانی پینے کے لئے رکتا ہے۔