پیپسی سٹاپ ہربنس پورہ کا سیوریج سسٹم ناکارہ ، سڑکوں پر بارشی پانی جمع

19 Jul, 2024 | 10:32 PM

توقیر اکرم: پیپسی سٹاپ ہربنس پورہ کا سیوریج سسٹم ناکارہ ، سڑکوں پر بارشی پانی جمع

پیپسی سٹاپ ہربنس پورہ کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہوگیا ۔ علاقہ مکینوں کے لیے گزرنا محال ہوگیا ۔مون سون بارشوں کا پانی تاحال جمع ہے ۔گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
گرین بیلٹس اورگلیوں میں جمع پانی سے مچھروں کی افزائش میں  بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا  ہے کہ سڑکوں پرجمع سیوریج پانی کےباعث آمد و رفت میں دشواری ہے، متعدد بار شکایات کے باوجود سیوریج مسائل حل نہیں کئے گئے۔
ہربنس پورہ کے مکینوں کااعلیٰ حکام سے نوٹس لیکرمسائل حل کرنے کا مطالبہ کردیا 

مزیدخبریں