شاہد سپرا: لیسکو دفاتر میں صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے کھلی کچہریاں لگا دی گئیں ۔ صارفین نے نئے کنکشنز، زائد بلز پر مبنی شکایات کا اندراج کروایا ۔
لیسکو کی جانب سے صارفین کی شکایات اور مسائل سننے کے لئے تمام دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ وزارت پاور ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے تمام دفاتر میں کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں۔ لیسکو کی سب ڈویژنز میں کھلی کچہریوں کے دوران صارفین نیو کنکشن کے حصول میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ، زائد بلز بھجوانے پر مبنی شکایات کا اندراج کروایا گیا۔
۔ کھلی کچہریوں کے دوران درج ہونیوالی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔۔ لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق کھلی کچہریاں عوام کے مسائل کے حل کے لئے لگائی جا رہی ہیں ۔