عرفان ملک: پٹیالہ ہاؤس میں مسیحی شہری مارشل مسیح کے قتل میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ صوبائی وزیررمیش سنگھ اروڑہ نے ڈی آئی جی عمران کشورکے ساتھ پریس کانفرنس کر کے ان گرفتاریوں کا اعلان کیا۔
انہوں نے صحٓفیوں کو بتایا کہ تھانہ ریس کورس کے علاقہ پٹیالہ ہاؤس میں ہونے والی قتل کی واردات کاڈراپ سین ہو گیا ہے۔ اغوابرائےتاوان سیل نے مارشل مسیھ کے قتل کے مرکزی ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
گرفتار کئے گئے ملزمان میں سرغنہ سجادالحسن عرف ملک شانی،محمد اعظم، محمد سلطان اور محمد مبشر شامل ہیں۔ ملزموں سے آلہ قتل اور3 پستول برآمدکرلیےگئے
ملزمان نے چند روز قبل مارشل نامی شہری کو اس کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
قتل کی واردات پر مارشل مسیح کے عزیزوں اور مسیحی برادری نے شدید احتجاج کیا تھا اور کلب چوک پر مقتول کا جنازہ رکھ کر ٹریفک بلاک کر دیا تھا۔