زین مدنی : بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ’’کڑی ہریانے ول دی‘‘ پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کر دی ۔
فلم کی کاسٹ میں اداکار ایمی ورک اور سونم باجوہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔ فلم 26 جولائی کو سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی ۔
فلم کو پاکستان میں ریلیز کر نے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کے پاس ہیں۔ فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت ریلیز کیا جائے گا ۔